01-Sep-2022 مزاحیہ شاعری
خدا کی مرضی
ہم جو مدہوش ہیں مخمور خدا کی مرضی
ہم ہیں بے ہوش سر طور خدا کی مرضی
چاہئے حوروں کو وہ گود میں میری بیٹھیں
حور کی گود میں لنگور خدا کی مرضی
خشک کشمش پہ مرے جاتے ہیں عاشق سارے
ہاتھ آتے نہیں انگور خدا کی مرضی
مر گئے کتنے ہی شاعر یہاں گمنامی میں
مسخرے ہو گئے مشہور خدا کی مرضی
عہد حاضر میں مذکر ہے مذکر پہ فدا
صبح کی ہو گئی شب نور خدا کی مرضی
ران بکرے کی مسلمان کہاں پر بھونیں
سرد ہیں آج سب تندور خدا کی مرضی
چار بچوں کی ہو وہ ماں یا بنا بچوں کی
جیسی بھی دے ہمیں منظور خدا کی مرضی
دستخط کر دیئے خوش ہوکے نکاح نامے پر
آج مختار ہیں مجبور خدا کی مرضی
Seyad faizul murad
10-Sep-2022 05:19 PM
بہت خوب واااہ😊😊
Reply
Gunjan Kamal
04-Sep-2022 11:59 AM
👏👌
Reply
Alfia alima
01-Sep-2022 10:52 PM
👌👌👌
Reply